Kashmiri resources exploited by Pakistan, says former
Secretary AJK Govt
Caution: if any Kashmiri complains about this he will be
perceived as anti Pakistan and a traitor.
سابق سیکرٹری
آزاد حکومت کے تہلکہ خیز انکشافات
قومی ڈکیتی میں ایک نہایت ہی منظم گروہ
ملوث ہے:اکرم سہیل
کوٹلی(سٹیٹ ویوز) سابق سیکرٹری حکومت
اکرام سہیل نے آزاکشمیر میں ہائیڈل منصوبوں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کردیئے
یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کوٹلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری حکومت
اکرم سہیل نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے سونے ، چاندی ، کوئلہ ، یاقوت اور
مرجان جیسے معدنی وسائل اور ہائیڈرل جنریشن سے حاصل ہونے والے محاصل اور مفادات سے
پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو مکمل طور پر محروم کر کے طبقہ ءاشرافیہ سے تعلق
رکھنے والے چند افراد کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ان وسائل سے متعلق سامراجی دور کی
پالیسیاں آج بھی ملک میں نافذ ہیں۔ اکرم سہیل نے کہا کہ قومی ڈکیتی میں ایک نہایت
ہی منظم گروہ ملوث ہے ۔ جس نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے کھربوں ڈالر کے معدنی
وسائل اور ہائیڈرل جنریشن کے پراجیکٹس کیلئے چند مقامی سہولت کاروں کے تعاون سے
لوٹ مار کابازار گرم کر رکھا ہے ۔
کھربوں ڈالرز کے یاقوت اور مرجان بیچ
دیئےگئے:اکرم سہیل
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان
میں ریکوڈک اور سینڈک کے سونے کے ذخائر جو اربوں ڈالر کے ہیں ،کوڑیوں کے مول دے
دیئے گئے ہیں۔ اسیِ طرح آزاد کشمیر میں وادی نیلم میں کھربوں ڈالر کے یاقوت ،
مرجان اور دیگر قیمتی معدنیات بین الاقوامی سامراجی کمپنیوں کے حوالہ کر دیئے گئے
جس سے آزاد کشمیر کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔ ہائیڈرل جنریشن کو
پبلک سیکٹر میں کرنے میں قدم قدم پر رکاوٹیں کھڑی کر کے پرائیویٹ شعبہ کے حوالہ کر
دیا گیا ہے ۔ جس سے نہ صرف سوگنا مہنگی بجلی عوام کو خریدنا پڑے گی بلکہ آزاد
کشمیر کے عوام کھربوں ڈالر کے منافع سے بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم ہو جائیں گے
۔ اکرم سہیل نے کہا کہ تجارت ، نجکاری اور سرمایہ کاری کے نام پر پاکستان اور آزاد
کشمیر شدید ترین نئی سامراجیت کی زد میں ہے جس کیلئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے
شعور کو بیدار کرنے کیلئے ملکی ریسرچ سکالرز ، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور سول
سوسائیٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک و قوم کو تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیٹی
سے بچایا جاسکے ۔
ہائیڈ ل پراجیکٹس میں لوٹ مار
کابازار گرم ہے
قومی قدرتی وسائل کی عوامی مفادات میں استعمال کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس جو کوٹلی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی اس میں دو سو سے زائد مندوبین جن میں ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ماہرین نے شرکت کی ۔ قدرتی وسائل کے استعمال پر ملک میں پہلی بار ایسی کانفرنس منعقد کی گئی ۔ جس میں ان تمام قومی و قدرتی وسائل کو عوامی مفاد میں استعمال کیلئے طریقہ کار پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
قومی قدرتی وسائل کی عوامی مفادات میں استعمال کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس جو کوٹلی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی اس میں دو سو سے زائد مندوبین جن میں ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ماہرین نے شرکت کی ۔ قدرتی وسائل کے استعمال پر ملک میں پہلی بار ایسی کانفرنس منعقد کی گئی ۔ جس میں ان تمام قومی و قدرتی وسائل کو عوامی مفاد میں استعمال کیلئے طریقہ کار پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment